Tue Nov 24, 2026

ایران کا زمینی محاصرہ تقریباً ناممکن ہے، عباس عراقچی اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملے، انروا کا 35 سالہ کارکن اور 2 فلسطینی شہید قطری وزیرِ اعظم کی مارکو روبیو سے ملاقات، ایران امریکا کشیدگی کم کرنے پر تبادلہ خیال این پی ٹی سے علیحدگی کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا، اسماعیل بقائی وینزویلا کے تیل کا معاہدہ: امریکی نائب صدر کیخلاف تحقیقات کا آغاز سعودی فوج کا یمن پر فضائی حملہ امریکی بیانات کے باوجود ایرانی تیل کی برآمد جاری ہے: حمید بورد ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کے شیڈو بینکنگ سسٹم کیخلاف کریک ڈاؤن، 8 افراد، 22 اداروں پر نئی پابندیاں عراق میں حضرت عزیرؑ کے مزار کا انتظام صیہونی عناصر کے حوالے کرنے کا منصوبہ ایران پر اسرائیلی وامریکی حملوں میں 623 بچے شہید ہوئے فرانس میں مسلسل چھٹے ہفتے مہنگائی کیخلاف شدید احتجاج ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ

روزانہ کی خبریں

وفاقی وزیر مذہبی امور نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی مخالفت کردی

اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے کہا ہے کہ ہمارے اوپر یہ جنگ مسلط کی گئی ہے، بعض لوگ آسانی سے کہہ دیتے ہیں آپریشن اس مسئلے کا حل ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں مفتی عبدالشکور نے کہا کہ پوچھتا ہوں ہم کب تک اس آگ میں جلتے رہیں گے؟ میرا تعلق اس علاقے سے ہے جہاں یہ آگ جل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض لوگ آسانی سے کہتے ہیں آپریشن اس مسئلے کا حل ہے، پرانے جیسے آپریشن مسئلے کا حل نہیں ہے۔وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو 417 ارب روپے دیے گئے پھر بھی وہ کہتے ہیں وسائل نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لکی مروت میں پولیس والے نماز مغرب کے بعد نکل نہیں سکتے، محسود، بیٹنی، جنڈولہ، میر علی، میران شاہ کا علاقہ ابھی تک مسمار ہے۔مفتی عبدالشکور نے مزید کہا کہ کل سو سے زائد افراد شہید ہوئے ہر گھر میں ماتم ہے، جب تک حقائق تک نہ پہنچیں گے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیے

Most Popular