
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے لاپتہ افراد کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دیدی ہے اور اس حوالے سے وزارت داخلہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کے چیئرمین وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ، وزیر مواصلات اسعد محمود اور شازیہ مری کمیٹی ممبران میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وزیر دفاعی پیداوار اسرار ترین، فیصل سبزواری اور آغا حسن بلوچ بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق کمیٹی انسانی حقوق کے نمائندوں، سینئر قانون دانوں اور کسی بھی متعلقہ شخص سے معاونت حاصل کر سکتی ہے۔


































