Sun Oct 18, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ

روزانہ کی خبریں

دھماکوں کی منظوری نیتن یاہو نے دی، پیجر میں بارود موساد نے لگایا

بیروت : روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللّٰہ کے افراد کو نشانہ بنانے کے لیے پیجر دھماکوں کی منظوری اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے خصوصی اجلاس میں دی تھی جس کا مقصد کارروائیوں کو نئے مرحلے میں داخل کرنا تھا۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق تائیوان سے خریدے گئے پیجرز کی کھیپ میں اسرائیلی فوج نے دھماکہ خیز مواد چھپایا۔ پیجرز میں لبنان پہنچنے سے پہلے ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی تھی۔ عرب میڈیا نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے پیجرز میں انتہائی تباہ کن کیمیائی اور دھماکا خیز مواد پیٹن نصب کیا۔ مواد پیٹن ٹینک شکن میزائل میں لگایا جا تا ہے۔ بیس گرام تک وزنی بارودی مواد میں کال اور میسج کے ذریعہ دھماکا کیا گیا۔ ترک میڈیا کی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیجر جدید ترین نظام پر میسج بھیجتا ہے مگر ان میں ہیکنگ ممکن ہے۔ ادھر رائیٹرز نیوزایجنسی کے مطابق اے پی نائین ٹو فور ماڈل کے پیجرز تائیوانی کمپنی نے نہیں بلکہ اس کی یورپی کمپنی نے بنائے جسے تائیوان کی فرم کے برانڈ کو استعمال کرنے کا حق حاصل ہے۔ پیجرز کے اندر بورڈ لگایا گیا جس میں تین گرام تک دھماکہ خیز مواد موجود تھا اس کا کسی بھی ڈیوائس یا اسکینر سے پتہ لگانا بہت مشکل ہے۔ تین ہزار پیجرز اس وقت پھٹ گئے جب انہیں ایک کوڈڈ پیغام بھیجا گیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular