
برسلز : یورپی یونین کے ادارے ڈیٹا واچ ڈاگ نے اسرائیل کی این ایس او کمپنی کے تیار کردہ پیگاسس سافٹ ویئر پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔ ای ڈی پی ایس کا کہنا ہے کہ پیگاسس اسپائی سافٹ ویئر زندگی کے قریبی پہلوؤں میں مداخلت کرسکتا ہے۔ سیاستدانوں اور دیگر کے فون کی جاسوسی کے الزام پر اسرائیلی کمپنی عالمی دباؤ کا شکار ہے ۔فرانسیسی میڈیا تنظیم فوربڈن اسٹوریز کو گزشتہ سال 50 ہزار سے زائد فون نمبرز تک رسائی ملی تھی۔


































