Fri Oct 16, 2026

یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

روزانہ کی خبریں

فلسطینی ریاست کا قیام مسئلہ فلسطین کا واحد حل ہے، پیوٹن

ماسکو : روسی صدر پیوٹن نے اسرائیل فلسطین مسئلے کا واحد حل فلسطینی ریاست کے قیام کو قرار دیا ہے۔ ماسکو میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات میں روسی صدر نے کہا کہ غزہ میں پُرامن لوگوں کی اموات جاری رہنا آج کا المیہ ہے۔ پیوٹن نے قطر کی تنازعہ کو حل کرنے کی سنجیدہ کوششوں کو تسلیم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ طویل مدتی تصفیہ صرف اقوام متحدہ کی قرارداد کی بنیاد پر حاصل کیا جا سکتا ہے اور یہ دو ریاستوں کے قیام سے منسلک ہے۔
امیر قطر نے کہا کہ اسرائیل غزہ جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرنے میں ناکام رہا۔ ہمارا مؤقف واضح ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر امن ناممکن ہے۔ دونوں رہنماؤں نے شام کو آزاد، خود مختار اور متحد ریاست بنانے کی مشترکا کوششوں پر بھی اتفاق کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular