Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

افغانستان میں جامع قومی حکومت اور مالیاتی فنڈ کا قیام ضروری ہے، ایران

بیجنگ : ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ ایک میکنزم کا قیام اور ایک جامع قومی حکومت کی تشکیل کے ساتھ ساتھ افغان عوام کی مدد کے لیے ایک مالیاتی فنڈ کا قیام ضروری ہے۔ چین کے شہر تونشی میں افغان پڑوسی ممالک کے اجلاس سے خطاب میں حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ ہم اپنے پڑوس میں پُرامن افغانستان کی امید رکھتے ہیں۔افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پڑوسیوں کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ افغانستان میں امن و استحکام اور اس کے عدم تحفظ کا براہ راست اثر پڑوسیوں پر پڑ سکتا ہے۔ خواتین کے کردار کی ضرورت سے متعلق کہا کہ افغانستان میں خواتین کا کردار ہمارے لیے بہت اہم ہے۔ اسلام ایک ترقی پسند اور رحمدل مذہب ہے اور مختلف شعبوں میں خواتین کی موجودگی کو ان کا ناقابل انکار حق سمجھتا ہے، لہذا ہمیں ایک بار پھر افغانستان کی مسلم کمیونٹی میں خواتین کے کردار کی اہمیت پر زور دینے کی ضرورت ہے۔ امریکا نے 20 برسوں تک افغانستان پر قبضہ جمائے رکھا اور اب افغانستان کے اثاثوں کو منجمد کر رکھا ہے جو ایک غلط کام ہے۔ امریکیوں نے افغانستان پر قبضے کے دوران عوام کے لیے ایک چھوٹا سا کمرہ بھی کلینک کے طور پر نہیں بنایا لیکن آج وہ تعمیر نو کی بات کر رہے ہیں، اگر وہ افغانستان کی مدد میں اپنی نیک نیتی ثابت کر دیتے تو آج ہمیں بدترین انسانی صورتحال کا مشاہدہ نہیں کرنا پڑتا۔ حسین امیر عبداللہیان نے یہ بات زور دیتے ہوئے کہی کہ آج ہم جس بات کا وعدہ دے رہے ہیں اس کا تعلق ایک اہم مسئلے سے ہے؛ افغانستان کو تمام گروہوں کی شمولیت کے ساتھ ایک جامع حکومت کے قیام کی ضرورت ہے، ایسی حکومت جو افغانستان کے استحکام، سلامتی اور ترقی و خوشحالی کی ضمانت دے۔

مزید پڑھیے

Most Popular