Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

عوام کے اتحاد سے دشمن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا، ولی امر مسلمین

تہران : ولی امر مسلمین آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے کہاہےکہ ہم وطنوں کے وحدت کے نتیجے میں دشمن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا اور اس کے منصوبوں میں دراڑ ڈال دی۔ سوشل میڈیا بیان میں آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے کہا کہ عوام کے درمیان پیدا ہونے والی غیر معمولی یکجہتی نے دشمن کو واضح نقصان پہنچایا ہے۔ ایرانی عوام کا غیر معمولی اتحاد دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنا رہا ہے۔ ولی امر مسلمین نے اس صورتحال کو خدائی نعمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ عملی اقدامات کے ذریعے اس پر شکر ادا کرنا ضروری ہے۔ ان کے مطابق ایسے اقدامات قومی اتحاد کو مزید مضبوط اور مستحکم بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ دشمن میڈیا کے ذریعے نفسیاتی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ عوام کے ذہنوں کو متاثر کیا جا سکے۔ آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ اس مہم کا مقصد قومی سلامتی اور اتحاد کو کمزور کرنا ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ غفلت سے بچیں تاکہ دشمن اپنے عزائم میں کامیاب نہ ہو سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ مضبوط قومی اتحاد ہی ایران کی طاقت اور دشمن کی کمزوری کا سبب بنے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular