
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دے دیا۔ الیکشن کمیشن کے پانچ رکنی بینچ نے توشہ خانہ کیس کا متفقہ فیصلہ سنایا اور عمران خان کی قومی اسمبلی کی سیٹ کو خالی قرار دے دیا۔ فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے غلط معلومات فراہم کیں۔ انہیں آئین کے آرٹیکل 63 پی کے تحت نااہل قرار دیا گیا ہے۔ایکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف قانونی کاروائی کا فیصلہ بھی کر لیا۔ریفرنس میں کہا گیا ہےکہ عمران خان نے توشہ خانہ سے 14 کروڑ کے تحائف لئے اور 3 کروڑ 81 لاکھ 77 ہزار روپے ادا کیے۔ پاکستان تحریک انصاف نے فیصلہ مسترد کردیا۔ اسد عمر نے کہا ہے کہ فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔ فواد چوہدری بولے فیصلہ الیکشن کمیشن کے کرتوت کے عین مطابق ہے یہ عمران خان پرنہیں پاکستان کےآئین پرحملہ ہے۔ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں مائنس عمران خان کاخواب پورانہیں ہوگا۔


































