
اسلام میں ناراضگی کا اظہار کرنا، تنبیہ کرنے کا ایک ذریعہ ہے جس سے بچے کی تربیت کی جاتی ہے۔
*لیکن*
تنبیہ کا یہ طریقہ اس وقت سودمند ہوتا ہے جب والدین کے تربیتی مراحل محبت کے سائے میں ہوں کہ ان کی ناراضگی بچے کے لیے قابل تحمل نہ ہو۔
⭕ وہ ماں باپ جو اپنے بچے کے ساتھ مہربان نہ ہوں ہمیشہ اس سے جھگڑتے رہیں اور کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں، ایسے والدین کو توقع نہیں رکھنی چاہیے کہ ان کی ناراضگی کا بچے پر کوئی اثر ہوگا…!
*بلکہ*
بچہ جب دیکھتا ہے کہ والدین اس سے ناراض ہیں وہ خود سے کہتا ہے کہ اچھا ہو گیا، مجھ سے ناراض ہیں۔ جب تک مجھ سے ناراض ہیں میں ان کی نوک جھونک اور سخت رویے سے بچا ہوا ہوں۔
*استاد عباسی ولدی*
من دیگر ما، کتاب اول ص 74


































