Fri Oct 16, 2026

یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

روزانہ کی خبریں

بہت ساری قوتوں کے پاکستان کو کمزور دیکھنے کے خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوں گے، شاہ محمود قریشی

ملتان: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسلام فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحانات معاشرے کیلیے خطرناک اور زہر قاتل ہیں۔برصغیر کے عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ رکن عالم کے عرس کی اختتامی تقریب سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بہت ساری قوتیں پاکستان کو کمزور دیکھنا چاہتی ہیں، ان کے خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوں گے۔ بہت سی قوتیں کشمیر اور فلسطین میں نہتے مسلمانوں پر ظلم کر رہی ہیں۔ ہمارا ہمسایہ ملک افغانستان بھی انتشار کا شکار ہے۔ ایک آزمائش ہمارے پڑوس افغانستان میں ہے،دور حاضر میں اتحاد امہ اور یکجہتی کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان مستحکم افغانستان دیکھنا چاہتا ہے اور اس مقصد کے لئے 19دسمبر کواسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں اسلامی ممالک کے وزراخارجہ کانفرنس منعقد کی جارہی ہے جس کا بنیادی مقصد افغانستان کی بہتری اور خوشحالی پر غور کرنا ہے، پاکستان نے بھارت سے آنے والوں کے لئے ویزہ پالیسی میں نرمی کردی ہے مگر بھارت ایسا نہیں کررہا۔

مزید پڑھیے

Most Popular