
بیروت : حزب اللہ کے حملوں کے بعد شمالی اسرائیل میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ سے سینکڑوں ایکڑ پر درخت اور سبزہ متاثر ہوا ہے کچھ مکانات بھی آگ کے باعث خاکستر ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فائر اینڈ ریسکیو سروس کے مطابق کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد کریات شمونہ میں لگی آگ کے بڑے حصے کو بجھا دیا گیا۔ کچھ علاقوں میں آگ بجھانے کا عمل جاری ہے۔
اسرائیلی حملے سے بھی جنوبی لبنان میں کچھ مقامات پر آگ کے شعلے دیکھے گئے ہیں۔اسرائیلی فائر اینڈ ریسکیو سروس کے مطابق آگ بجھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے شہری آبادی کے نقصانات کو کم سے کم سطح پر رکھنے میں مدد ملی ہے۔


































