
امامیہ آرگنائزیشن بلتستان ریجن کے وفد کی آغا باقر الحسینی سے ملاقات۔ ملاقات میں آبی مسئلہ شتونگ نالہ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی اور حمایت کا اعلان کیا گیا۔ ملاقات میں برادر اقبال ساجد ریجنل ناظم سابقہ ناظم سید حیدر شاہ برادر کاچو زاہد علی خان اور دیگر برادران موجود تھے۔ آغا صاحب نے تنظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں شتونگ نالہ کو ڈیم میں شامل کرنے کی بھرپور مہم کی ضرورت ہے آغا صاحب نے کہا کہ ہمیں پیسے کی ضرورت نہیں بلکہ اتفاق و اتحاد کے ساتھ ملی یکجہتی کی ضرورت ہے آپ لوگ اس اہم ایشو کے لیے سوشل میڈیا پر تشہیری مہم چلائیں آغا صاحب نے مزید کہا کہ اگر قوم نے ساتھ دیا تو انشاءاللہ ہم جون کے وسط میں سروے کریں گے اور اگست کے آخر تک ڈیم میں پانی پہنچائیں گے آغا صاحب نے فرمایا کہ حلقہ ایک اور دو کے عوام کو اس اہم عوامی ایشو کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنا چاہئے.


































