
قاہرہ : حماس کا وفد جنگ بندی معاہدے پر بات چیت کے لیے مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ گیا ہے۔حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے مطابق قاہرہ پہنچنے والا وفد مکمل بااختیار ہے۔ وفد جنگ بندی مذاکرات پر بات کرے گا۔ امریکی سی آئی اے چیف بھی قاہرہ میں موجود ہیں۔امریکہ نے آج معاہدے پر دستخط کی امید ظاہر کی ہے۔ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا کہنا ہے کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں۔ ہم امن اور آزادی کی جدوجہد کررہے ہیں۔ حماس اسرائیل کو رفح پر حملے کا کوئی بہانہ فراہم نہیں کرے گی۔ ہماری کوشش ہے کہ عالمی برادری جو اب تک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش ہے وہ اسرائیل کو رفح پر حملے سے باز رکھے۔ حماس مجبور نہیں ہے اسرائیل نے حملہ کیا تو اس کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔


































