
رفح : صیہونی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ رفح کے پناہ گزین کیمپ پر حملے کے بعد شہریوں کی اموات اسرائیلی حملے کے بعد آگ لگنے سے ہوئیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ رفح حملہ حماس کے رہنماؤں کو قتل کرنے کیلئے کیا۔ اسرائیلی حکام کے مطابق عام فلسطینیوں کے مرنے کی اطلاعات ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق رفح میں فلسطینی خیموں پر حماس کی موجودگی کا بہانا بنا کر حملہ کیا گیا۔ حملے میں آتش گیر مواد استعمال کیا گیا۔ آتش گیر مواد نے فلسلطینی پناہ گزینوں کو زندہ جلا دیا۔ فلسطینی حکام کے مطابق رفح پر حملے والے مقام سے کچھ دن پہلے اسرائیلی مغویوں کی میتیں ملی تھیں۔
فلسطینی شہریوں نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ اسرائیلی مغویوں کی موت کا بدلہ فلسطینیوں کو زندہ جلا کر لیا گیا۔


































