
لندن : برطانیہ میں کورونا وائرس کی مہلک ترین نئی قسم سامنے آگئی۔ اومی کرون ایکس ای اومی کرون کی دیگر اقسام کی نسبت 9.8 فیصد زیادہ تیزی سے منتقل ہوتی ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق اب تک ایکس ای کے 637 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 25 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتہ میں انگلینڈ اور ویلز میں 780 اموات ہوئیں۔ اموات کی یہ تعداد گزشتہ ہفتہ کی نسبت 14 فیصد زائد ہے۔


































