Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

فلسطینیوں کی پیٹھ میں خنجر، عرب امارات کا اسرائیل سے آزاد تجارت کا معاہدہ

ابوظہبی : عرب امارات نے فلسطینیوں کی پیٹھ میں ایک اور چھرا گھونپتے ہوئے صیہونی ریاست سے آزاد تجارتی معاہدے پر اتفاق کرلیا۔ صیہونی وزارت معیشت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تجارتی معاہدے میں 95 فی صد تجارتی مصنوعات شامل ہیں جو فوری یا بتدریج کسٹم فری ہوں گی۔ ان میں خوراک، زراعت اور کاسمیٹک مصنوعات کے علاوہ طبّی آلات اور ادویہ بھی شامل ہیں۔ معاہدے میں ریگولیشن، کسٹمز، سروسز، سرکاری خریداری اور برقی تجارت شامل ہے اور یہ اس وقت نافذ العمل ہوگا جب دونوں ملکوں کے اقتصادی امور کے وزرا اس پر دست خط کردیں گے اور اس کی توثیق کی جائے گی تاہم اس کا کوئی نظام الاوقات نہیں دیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت ثانی الزیودی نے ٹویٹر پر کہاکہ سنگِ میل کی حیثیت کا حامل یہ معاہدہ تاریخی ابراہیم معاہدے پر استوار ہوگا اور دنیا کے اہم ترین اور امید افزا اُبھرتے ہوئے تجارتی تعلقات میں سےایک کو مستحکم کرے گا ۔

مزید پڑھیے

Most Popular