
تہران : برطانوی نیوز ایجنسی رائٹرز نے لکھا ہے کہ جنگ جاری رہی تو امریکا اقتصادی اور سیاسی مشکلات میں گرفتار ہو جائے گا رائٹرز نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ دونوں کے موقف کا اختلاف راہ حل میں رکاوٹ بن گیا ہے اور مذاکرات کی تجاویز بھی مسترد کردی گئیں ہیں۔رائٹرز کے مطابق امریکا میں اندرونی دباؤ بڑھ گیا ہے اور ٹرمپ کی مقبولیت کم ہوگئی ہے جبکہ اخراجات کافی بڑھ گئے ہیں۔ رائٹرز نے مزید لکھا ہے کہ امریکا کے برعکس ایران نے آبنائے ہرمز جیسے حربوں سے کام لے کر برتری حاصل کرلی ہے۔


































