
کراچی: آئی ایس او کراچی ڈویژن کے صدر محمد عابدی نے کہاہےکہ طلبہ یونین کی بحالی کے بغیر جمہوری عمل بے معنی ہے، پاکستان میں طلبہ یونین پر عائد پابندی کے باعث ہی جمہوری عمل جمود کا شکار ہوا۔طلبہ یونین پہ عائد پابندی حقیقی جمہوریت کی راہ میں رکاوٹ ہے۔یونین سازی کا عمل طلبہ میں سیاسی شعور پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں تنقیدی فکری سوچ کو بھی پروان چڑھاتا ہے۔ المصطفیٰ ہاؤس میں سرکاری و نجی جامعات کے طلبہ سے ملاقات میں محمد عابدی کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 39 برسوں سے طلبہ اپنے جمہوری حق سے محروم ہیں، طلبہ یونین پہ پابندی کے باعث تعلیمی اداروں کے فیصلہ ساز فورمز میں طلبہ کی نمائندگی نہ ہونے کے سبب طلبہ مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں جاری موجودہ سیاسی و معاشی بحران کا زمہ دار بھی طلباء یونین پر لگائے گئی عمل کو ٹھراتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کی نام لیوا سیاسی جماعتیں آمرانہ طرز عمل چھوڑیں اور طلبہ یونین کو فوری بحال کریں طلباء ہر معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں طلباء یونین پر لگائی گئی پابندی کے باعث طلباء عملی سیاست اور خودسازی سے محروم ہوگئے۔


































