
لاہور: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ سینٹ سے عجلت میں پاس کیا گیا متنازعہ توہین صحابہ بل غیر اسلامی اور قرآن و سنت کی روح کے منافی ہے، پاکستان اسلام کے نام پر بنایا گیا تھا، ناصبیت کے فروغ کیلئے نہیں، ہم واضح کرتے ہیں کہ اسلامی تعلیمات سے ہٹ کر اور ملت جعفریہ کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی قانون سازی نہیں کی جا سکتی۔ ملت شیعہ بل کو مسترد کرتی ہے، ہم اسے کسی صورت قبول نہیں کرتے، اس بل سے ملک میں فرقہ واریت، دنگا فساد اور بدامنی پیدا ہوگی، آئین پاکستان میں تمام مذاہب اور مکاتب فکر کو اپنے عقائد کے مطابق زندگی گزارنے کا حق دیا گیا ہے۔


































