
نیویارک : اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش عالمی معیشت کا گلا گھونٹ رہی ہے اور مختلف شعبے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ انتونیو گوتریس نے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ آمدورفت متاثر ہونے سے عالمی معیشت شدید دباؤ کا شکار ہے۔ صورتحال نے توانائی، ٹرانسپورٹ، صنعت اور خوراک کی عالمی منڈیوں کو متاثر کیا ہے۔ گوتریس نے خبردار کیا کہ اگر صورتحال پر قابو نہ پایا گیا تو اس کے عالمی نتائج مزید سنگین ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے فریقین پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر مذاکرات کی طرف آئیں اور کشیدگی کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔ انہوں نے عالمی برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ بحران کے پرامن حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔


































