Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

غزہ میں جنگ بندی مذاق اور بے معنی ہے، اسرائیلی فوج کا اعتراف

واشنگٹن: امریکی نیوز ایجنسی اے پی کے مطابق غزہ میں تعینات اسرائیلی فوجیوں نے جنگ بندی کو بے معنی اور صورتحال کو انتہائی مہلک قرار دیا ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کو دیے گئے بیانات میں تین اسرائیلی فوجیوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر غزہ میں زمینی صورتحال کی سنگینی بیان کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نام نہاد جنگ بندی کے باوجود فوجی کارروائیاں جاری ہیں اوریلو لائن کے قریب صورتحال انتہائی غیر واضح ہے۔
ایک فوجی نے بتایا کہ انہیں حکم دیا گیا کہ جو بھی یلو لکیر کو عبور کرے اس پر فائر کھول دیا جائے۔ کئی کارروائیاں فوری فیصلوں یا محدود معلومات اور اندازے کی بنیاد پر کی گئیں۔ ایک اور فوجی نے بتایا کہ ایک موقع پر انہوں نے فلسطینیوں سے بھری ایک گاڑی پر حملہ کر کے اس میں سوار ہر فرد کی ہلاکت کا جشن منایا۔ فوجی نے کہا کہ وہ ایک جنگل کا ماحول تھا۔ اسے جنگ بندی کہنا مذاق ہے۔
رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں جنگ بندی کے بعد سے اب تک غزہ میں 900 سے زائد افراد، جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں، جاں بحق ہو چکے ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular