Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

اسپتال کو آگ لگانا اسرائیل کے جاری جنگی جرائم اور نسل کشی کا حصہ ہے، او آئی سی

جدہ : اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی، سعودی عرب، عرب امارات، اردن سمیت کئی ممالک نے کمال عدوان اسپتال کو آگ لگانے پر ہر بار کی طرح اسرائیل کی صرف رسمی زبانی مذمت کردی۔
او آئی سی نے ایک بیان میں کمال عدوان اسپتال پر حملے کو فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کے جاری جنگی جرائم اور نسل کشی کا حصہ قرار دیا۔ او آئی سی نے اس بات پر زور دیا کہ اسپتالوں کو نشانہ بنانا، محاصرہ کرنا اور دھاوا بولنا اور طبی عملے، مریضوں اور زخمیوں کو حراست میں لینا بین الاقوامی انسانی قانون اور اقوام متحدہ کے متعلقہ معاہدوں اور قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ادھر سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اسپتال پر حملہ اور اسے نذر آتش کرنا بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی،بنیادی انسانی حقوق اور اخلاقی معیارات کی کھلی پامالی ہے۔ اردن ۔عرب امارات سمیت کئی ممالک نے بھی اسپتال پر صیہونی حملے کی مذمت کی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular