
تہران : ترجمان ایرانی وزارتِ دفاع بریگیڈیئر جنرل رضا طلائی نے انکشاف کیا ہےکہ ایران کی میزائل صلاحیتوں کا ایک بڑا حصہ اب بھی غیر استعمال شدہ اور محفوظ ہے دشمن ایران کی دفاعی اور میزائل طاقت کو ختم کرنے میں ناکام رہا۔ جنگ کے دوران ایران نے خطے میں موجود تمام امریکی اڈوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنا کر اپنی جارحانہ صلاحیتوں کو ثابت کیا۔ اسلامی جمہوریہ پہلے سے زیادہ مستحکم ہو کر ابھری ہے اور ملک کو تقسیم کرنے کی تمام غیر ملکی سازشیں ناکام بنا دی گئی ہیں۔


































