
غزہ : صیہونی فوج نے غزہ کے نصیرات کیمپ میں قیامت برپا کردی۔ اسکول میں قائم پناہ گاہ سمیت گھروں پر بھی میزائل برسادئے۔ حملے میں رہائشی عمارت مکمل تباہ ہوگئی ۔ وحشیانیہ حملے میں بتیس فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ جس میں کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ شہدا اور زخمیوں میں بیشتر خواتین اور بچے ہیں۔
صیہونی فوج نے انروا کے اسکول پر حملے کی تصدیق کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ عمارت میں حماس کے مزاحمت کاروں نے پناہ لے رکھی تھی۔ جبکہ غزہ کی انتظامیہ نے اسرائیلی دعویٰ مسترد کردیا۔ اور کہا کہ اسرائیل اپنے وحشیانہ جرائم پر پردہ ڈالنے کیلئے جھوٹی کہانیاں گھڑ رہا ہے۔ انتظامیہ نے حملے کو نسل کشی قرار دیا ہے۔ صیہونی فوج انروا کے اسکولوں میں قائم کئی پناہ گاہوں پر حملے کرچکی ہے جس میں 455 افراد شہید ہوئے۔


































