
غزہ : غاصب اسرائیلی فوج نے جبالیہ پر وحشیانہ حملے کرکے پورے علاقے کو ملیا میٹ کردیا۔ صیہونی فوج درجنوں ٹینکوں کے ساتھ جبالیہ کے مرکزی علاقے تک پہنچ گئی۔ شدید گولہ باری اور بمباری سے علاقے میں کوئی عمارت محفوظ نہیں رہی۔ حملوں میں بڑی تعداد میں شہادتیں ہوئی ہیں۔
لاشیں سڑک پر پڑی ہیں لیکن شدید بمباری کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کا علاقہ میں داخل ہونا ناممکن ہے۔ صیہونی فوج نے بیت الحنون میں بھی کئی فضائی حملے کیے ہیں۔ بریج پر حملے میں چھ افراد شہید ہوئے۔
حماس کے جنگجو بھی متعدد مقامات پر اسرائیلی فوج کے خلاف چھاپہ مار کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ مشرقی رفح میں کئی گھنٹوں تک حماس اور اسرائیلی فوج میں جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔ جس میں دونوں جانب سے بھاری جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔ حماس نے لبنانی سرزمین سے شمالی اسرائیل پر ستر سے زائد راکٹ بھی داغے۔ اسرائیلی ڈیفنس سسٹم نے بیشتر راکٹ مار گرائے۔
انروا نے کہا ہے کہ رفح سے اب تک ساڑھے چھ لاکھ فلسطینی نقل مکانی کرچکے ہیں۔


































