
واشنگٹن : امریکی میڈیا گروپ سی این این نے کابل دھماکے سے متعلق امریکی محکمہ دفاع کے جھوٹ کا پردہ چاک کردیا۔ پنٹاگون نے دعویٰ کیا تھا کہ گذشتہ سال 26اگست کو کابل ایئرپورٹ پر تمام ہلاکتیں دھماکے سے ہوئیں اور امریکی فوجیوں نے ہوائی فائرنگ کی تھی جس سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا لیکن سی این این نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں امریکی جھوٹ سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ہلاکتیں دھماکے سے نہیں ہوئیں بے شمار افراد گولیاں لگنے سے مارے گئے۔ رپورٹ میں عینی شاہدین اور ڈاکٹرز کے بیانات پیش کئے گئے ہیں جس میں سی این این کے دعوے کی تصدیق ہوتی ہے۔ جبکہ مرنیوالوں کے میڈیکل ریکارڈز بھی حاصل کرلئے گئے جن میں صاف لکھا ہے کہ اموات گولی لگنے سے ہوئیں۔


































