Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

بلغاریہ میں ٹرک سے 18 افغان تارکین وطن کی لاشیں برآمد

صوفیہ : یورپی ملک بلغاریہ کی پولیس نے دارالحکومت صوفیہ کے پاس ٹرک سے بچے سمیت 18 افغان تارکین وطن کی لاشیں دریافت ہونے کے بعد چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ بلغاریہ کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لوکورسکو گاؤں کے قریب ملنے والا ٹرک لکڑی اور کمپارٹمنٹس میں چھپے غیر قانونی تارکین وطن کو لے جا رہا تھا۔ تارکین وطن میں سے بعض کا دم گھٹ گیا۔نیشنل تحقیقاتی سروس کے سربراہ نے بتایا کہ تارکین وطن نے غیر قانونی طور پر ہمسایہ ملک ترکیہ کی سرحد عبور کی اور جنوب مشرقی بلغاریہ کے شہر یامبول کے قریب ٹرک پر چڑھنے سے قبل دو دن تک جنگل میں چھپے رہے۔ وزیر صحت آسن میدزیدیف نے کہا کہ پانچ بچوں سمیت 34 تارکین وطن کو صوفیہ کے اسپتالوں میں پہنچایا گیا جہاں ان کی حالت بہتر ہے۔ ٹرک میں بند ہونے والوں کو آکسیجن کی کمی کا سامنا تھا۔ وہ منجمد اور گیلے تھے، انہوں نے کئی دنوں سے کچھ نہیں کھایا تھا۔ایک سینیئر پولیس اہلکار اتاناس ایلکوف نے کہا کہ حراست میں لیے گئے چار افراد میں سے ایک کو پہلے ہی انسانی اسمگلنگ کے الزام میں سزا سنائی جا چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مزید ثبوت ملنے پر الزامات عائد کیے جائیں گے۔ بلغاریہ اس راستے پر واقع ہے جسے مشرق وسطیٰ اور افغانستان سے آنے والے تارکین وطن یورپی یونین میں داخل ہونے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular