
تہران :ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی فدوی کا کہنا ہے کہ تہران میں حماس کے سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر اسرائیلی رجیم کو سخت جواب ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ بچوں کی قاتل صیہونی رجیم نے اپنی حماقت جاری رکھتے ہوئے ایران کی سرزمین پر اسماعیل ہنیہ کو شہید کیا جس کا ہم مناسب وقت اور جگہ پر سخت جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سزا کا وقت اور طریقہ طے کریں گے۔ شہید ہنیہ کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔ فدوی نے زور دے کر کہا کہ غاصب صیہونی حکومت نے شہید ہنیہ کو قتل کر کے ایک سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے اور اس بار اسے پہلے سے زیادہ سخت سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ ایران کا ردعمل اسرائیلی حکومت کے خلاف سابقہ کارروائیوں کا اعادہ ہو۔


































