Tue Nov 24, 2026

ایران کا زمینی محاصرہ تقریباً ناممکن ہے، عباس عراقچی اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملے، انروا کا 35 سالہ کارکن اور 2 فلسطینی شہید قطری وزیرِ اعظم کی مارکو روبیو سے ملاقات، ایران امریکا کشیدگی کم کرنے پر تبادلہ خیال این پی ٹی سے علیحدگی کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا، اسماعیل بقائی وینزویلا کے تیل کا معاہدہ: امریکی نائب صدر کیخلاف تحقیقات کا آغاز سعودی فوج کا یمن پر فضائی حملہ امریکی بیانات کے باوجود ایرانی تیل کی برآمد جاری ہے: حمید بورد ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کے شیڈو بینکنگ سسٹم کیخلاف کریک ڈاؤن، 8 افراد، 22 اداروں پر نئی پابندیاں عراق میں حضرت عزیرؑ کے مزار کا انتظام صیہونی عناصر کے حوالے کرنے کا منصوبہ ایران پر اسرائیلی وامریکی حملوں میں 623 بچے شہید ہوئے فرانس میں مسلسل چھٹے ہفتے مہنگائی کیخلاف شدید احتجاج ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ

روزانہ کی خبریں

مافیہ عدلیہ پر حملہ آور ہے، عدلیہ کی ذمہ داری بنیادی حقوق کی حفاظت ہے، عمران خان

لاہور: سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو بنانا ریپبلک بنا دیا گیا ہے۔ طاقتور کو قانون اور نہ ہی آئین کی کوئی فکر ہے۔ عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کو کمزور کرنے کیلئے پولیس اور نا معلوم افراد ہمارے لوگوں کو اٹھا رہے ہیں۔ اب مافیا عدلیہ پر حملہ آور ہے ۔ یہ سیاستدان نہیں مافیا ہے، یہ ججوں کی ٹیپیں بناتا ہے۔ یہ عدلیہ کو کنٹرول کرنے کیلئے سارے حربے استعمال کر رہے ہیں۔ چیف جسٹس کوئی ایکشن لیں تاکہ عوام کو حوصلہ ہو کہ عدلیہ ہمیں بچائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ہتھکنڈوں کا ایک ہی مقصد ہے کہ تحریک انصاف اور عمران خان کو کمزور کر کے ہمارے مخالفین کوانتخابات میں کامیاب کرایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے اوپر قاتلانہ حملے کی جے آئی ٹی کے فرانزک شواہد ختم کر دئیے گئے، پراسیکیوٹر جنرل نے جن افسران کے بارے میں کہا کہ انہوں نے شواہد کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ان کو واپس لا کر بٹھا دیا ہے، ہم کہاں جائیں گے۔ عدلیہ کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے کہ ہمارے بنیادی حقوق کی حفاظت کرے ۔رجیم چینج کے بعد جس طرح بنیادی حقوق ختم کئے گئے ہیں لوگوں کو لاوارث چھوڑ دیا گیاہے ۔

مزید پڑھیے

Most Popular