Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ

روزانہ کی خبریں

امام حسینؑ کی شخصیت کو پہچاننے کے لئے دنیا کی سب سے بہترین کتاب قرآن مجید ہے، علامہ شہنشاہ حسین نقوی

کراچی(پ ر) علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہے کہ امام حسینؑ کی شخصیت کو پہچاننے کے لئے اس دنیا کی سب سے بہترین کتاب قرآن مجید ہے کیونکہ قرآن مجید میں جو کچھ بیان کیا گیا ہے امام حسینؑ اپنے وجود پر بھی اور اپنے زمانے میں اپنے معاشرے پر ان ہی چیزوں کو نافذ دیکھنا چاہتے تھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جامعہ کراچی یونٹ اور دفتر مشیر امور طلبہ جامعہ کراچی کے زیراہتمام منعقدہ یوم حسین علیہ السلام سے خطاب میں کیا۔ یوم حسینؑ کی صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کی، علامہ شہنشاہ حسین نے حالیہ شدید ترین بارشوں کے بعد ملک میں خصوصاً سندھ بلوچستان میں سیلابی صورتحال کاذ کر کرتے ہوئے اس کی زد میں آنے والے سینکڑوں افراد کے لیے امداد و تعاون کی ترغیب دلاتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسینؑ کے ماننے والوں کو انسانیت و دکھی افراد کی خدمت میں ہمیشہ صف اول میں نظر آنا چاہیے،انہوں نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کا مستقبل آپ سے وابستہ ہے، اگر آپ کی آشنائی اسلام کے حقیقی اصول کے ساتھ زیادہ ہوگی تو کل آپ اس امت اور ملک میں موجود بگاڑ کی اصلاح کرنے کا ذریعہ بن سکتے ہیں، جو شخص خواہ وہ کسی بھی مسلک سے ہو حضرت امام حسینؑ کو مسلمانوں کے کسی ایک مسلک کا نمائندہ سمجھتا ہے وہ سخت جہالت کا شکار ہے اور اپنی جہالت کی وجہ سے انسانیت، مسلمانوں اور معاشرے پر بھی بدترین ظلم کررہاہے۔
پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ واقعہ کربلا ایک ایسا سانحہ ہے کہ جس نے انسانیت کو جھنجوڑ کر رکھ دیا، اس کی روح یہ ہے کہ ظالم صرف وہ نہیں جو ظلم کر رہا ہے بلکہ ظالم وہ بھی ہے جو ظلم پر خاموش ہے، حسینیت ایک فکر ایک وژن کا نام ہے، حضرت امام حسینؑ نے دین اسلام کی بقاء اور سربلندی کے لئے اپنی جان نثار کرکے ایثار و قربانی کی ایک عظیم تاریخ کربلا کے میدان میں رقم کی، واقعہ کربلا ہمیں دین کی احیاء اور مقاصد کے حصول کے لئے ایثار وقربانی کا درس دیتا ہے، نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کی زندگی امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہے، حضرت امام حسینؑ اور ان کے ساتھیوں نے باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کا جو غیر متزلزل فلسفہ عالم اسلام بلکہ پوری دنیا کے اقوام کو دیا اسے حسینیت کہتے ہیں۔ مولانا علی افضال رضوی، مفتی ارشاد احمد سعیدی، رئیس کلیہ اسلامی علوم پروفیسر زاہد علی زاہدی سمیت نامور علماء کرام نے بھی خطاب کیا. مقررین نے ملک کی موجودہ سیلابی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین سیلاب آپ حضرات کے منتظر ہیں آگے بڑھیں اور راہ امام حسین ع میں ان کے لیے امداد کریں،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں معاشرے میں حسینیت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، سب کے لئے یکساں عدل و انصاف پر مبنی معاشرے قوموں کے استحکام اور بقاء کی ضمانت ہوتے ہیں، مسلمانوں کو مختلف فرقوں میں تقسیم کردیا گیا ہے، ہمیں متحد ہونے اور درس کربلا سے سیکھنے کی ضرورت ہے، آج پوری اُمت مسلمہ مسائل کا شکار ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ حسینیت کے جذبہ کو بیدار کیا جائے۔مقررین نے مزید کہا کہ جن معاشروں میں اتحاد واتفاق ہوتاہے وہ کبھی بھی ابتری کا شکار نہیں ہوسکتیں کیونکہ اتفاق و اتحاد ایک بہت بڑی نعمت و دولت ہے، واقعہ کربلا کے وقوع پذیر ہوئے صدیوں گزر گئیں مگر ذہنوں اور دلوں میں امام کے ایثار اور صبر کے جذبے کو لازوال دوام حاصل ہے۔مقررین کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی صفوں میں شیرازے کو باندھنے اور اپنی صفوں کو متحد کرنے کی ضرورت ہے اور بالخصوص ایسے وقت میں کہ جہاں امت مسلمہ ہر آنے والے دوسرے دن کسی انتشار کے دہانے پر کھڑی ہوجاتی ہو، حضرت امام حسینؑ کا کردار و اخلاق ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ مختلف نوحہ خواں حضرات نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ یوم حسینؑ میں طلبہ و طالبات سمیت اساتذہ کی بڑی تعداد شریک تھی آخر میں مشیر امور طلبہ ڈاکٹر سید عاصم علی نے تمام علمائےکرام، مہمانوں، اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات کو محفل میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں حضرت امام حسینؑ کے بارے میں علم کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیمات کو عملی طور پر اپنانے کی ضرورت ہے کیونکہ بغیر عمل کے علم کی کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular