
غزہ :غزہ میں صیہونی فوج کی بربریت جاری ہے۔ خان یونس پر فضائی حملے میں چھ فلسطینی شہید اور پندرہ زخمی ہوگئے۔ انروا کے زیر اہتمام الشاطی مہاجرین کیمپ پر بمباری سے نو فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ شمالی غزہ میں صیہونی فوج نے ایک گاڑی پر بم برسائے، حملے میں چار فلسطینی شہید ہوئے۔ صیہونی فوج نے جبالیہ۔ وسطی غزہ۔ بیت حنون اور دیگر علاقوں پر بھی حملے جاری رکھے۔ جس میں کئی فلسطینی شہید وزخمی ہوئے۔ چوبیس گھنٹوں میں شہدا کی تعداد ستائیس ہوگئی۔ جبکہ سات اکتوبر سے جاری صیہونی درندگی کے نتیجے میں اب تک چالیس ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جس میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔
صیہونی جنگی طیاروں نے خان یونس میں اپنے ہی فوجیوں کو نشانہ بنا ڈالا، حملے میں ایک صیہونی فوج ہلاک اور چھ شدید زخمی ہیں۔


































