
ریاض : سعودی ولی عہد محمد سلمان نےغیر ملکیوں کو شہریت دینےکا اختیار بھی اپنے ہاتھ میں لےلیا۔ سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کی ہدایت پر شہریت دینے کے قانون میں ترمیم کردی گئی ہے۔ قانون میں درج وزیرداخلہ کے فیصلے کے جملے کو وزیر داخلہ کی تجویز پر وزیراعظم کے حکم سے بدل دیا گیا ہے۔۔ل نئے قانون کے تحت وزیر داخلہ تجویز کرسکیں گے۔ شہریت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔ قانون کے تحت سعودی شہریت غیر ملکی باپ اور سعودی ماں کے بچے کو ملک میں پیدا ہونے پر چند شرائط مکمل کرنے پر دی جاسکے گی۔ شرائط میں شہریت کیلئے قانونی عمر کو پہنچنے، مملکت میں مستقل رہائش، اچھے اخلاق و کردار کا ہونا اور کسی جرم میں ملوث نہ ہونا شامل ہے۔


































