
تہران : ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مصر کی بندرگاہ پر دو جہازوں کو ڈرونز سے حملے کو اسرائیل کا فالس فلیگ آپریشن قرار دیدیا۔ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ مصر خطے میں ایران کا اہم دوست اور شراکت دار ہے، جس کی سلامتی تہران کے لیے انتہائی اہم ہے۔ عراقچی نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی سازشوں اور فالس فلیگ کارروائیوں سے ہوشیار رہیں۔ ایسی کارروائیوں کا مقصد خطے کے امن اور استحکام کو نقصان پہنچانا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئےکہا کہ ایرانی حکومت مصر کو اپنا دوست اور خطے میں اہم شراکت دار سمجھتی ہے اور اس کی سکیورٹی ہماری انتہائی ترجیحات میں سے ہے۔ عباس عراقچی نے کہا کہ خطرہ واضح اور مشترکہ ہے جو کہ مسلمانوں کے اتحاد کو لاحق ہے۔


































