
کراچی: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن نے وفاقی اردو یونیورسٹی میں سبیل امام حسین علیہ السلام پر پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائے، ترجمان آئی ایس او نے کہا کہ سبیل امام حسین علیہ السلام پر حملہ یزیدی عمل ہے، جامعہ اردو گلشن کیمپس میں یوم حسین کی تیاریوں کے سلسلہ میں طلباء کیلئے سبیل کا اہتمام کیا جارہا تھا جہاں پی ایس ایف کے شرپسند غنڈوں نے سبیل کو نقصان پہنچایا،جامعہ کی انتظامیہ اور قانون نافظ کرنے والے اداروں سے شرپسند عناصر کیخلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔


































