
واشنگٹن : ایران نظام کیخلاف امریکی عزائم کھل کر سامنے آگئے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران میں حکومتی تبدیلی کا کھلا اعلان کردیا۔ امریکا کے جنگی مجرم صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا سائٹ پر لکھا کہ رجیم چینج کی اصطلاح کا استعمال سیاسی طور پر درست نہیں لیکن موجودہ ایرانی حکومت ملک کو عظیم نہیں بناسکتی تو ریجیم چینج کیوں نہیں ہونا چاہیے؟ ایک اور پوسٹ میں ٹرمپ نے لکھا کہ ایران میں تمام نیوکلیئر سائٹس کو یادگاری نقصان پہنچا، جیسا کہ سیٹلائٹ تصاویر سے دکھایا گیا ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اس کامیابی میں بم کو ایران کے ہاتھ سے چھین لیا، اگر انہیں موقع ملتا تو وہ یہ بم ضرور استعمال کرتے۔
ادھر وزیر خارجہ مارکو روبیو نے امریکی ٹی وی سے انٹرویو میں کہاکہ دنیا 24 گھنٹے پہلے کے مقابلے میں اب زیادہ محفوظ اور مستحکم ہے، ایران کے خلاف کسی باقاعدہ فوجی آپریشن کا منصوبہ نہیں ہے۔ اگر ایران نے جوابی حملہ کیا تو یہ اس کی سب سے بدترین غلطی ہو گی۔


































