
دی ہیگ : بین الاقوامی فوجداری عدالت نے نتین یاہو کے وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کرنے والے اپنے پراسیکیوٹر کیخلاف تحققیات کرانے کا اعلان کیا ہے۔ انٹرنیشنل کرمنل کورٹ آئی سی سی کی اسمبلی آف اسٹیٹس پارٹیز نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے چیف پراسیکیوٹر کریم خان کے خلاف جنسی ہراس کے دعوؤں کی بیرونی تحققیات کیلئے کوشاں ہے۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ بیرونی تحقیقات ضروری ہیں تا کہ کارروائی کا مکمل طور پر آزاد، غیر جانب دار اور منصفانہ ہونا یقینی بنایا جا سکے۔ برطانوی شہریت رکھنے والے 54 سالہ چیف پراسیکیوٹر نے بیرونی تحقیقات کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ کریم خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں اپنے اختیارات کے مطابق بطور چیف پراسیکیوٹر مختلف شعبوں میں تمام دیگر ذمے داریاں انجام دیتا رہوں گا۔
واضح رہے کہ کریم خان نے آئی سی سی سے درخواست کی تھی کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو، وزیر دفاع یوآو گیلنٹ اور حماس کے تین اہم رہنماؤں اسماعیل ہنیہ، یحیی السنوار اور محمد الضیف کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جائیں۔


































