Sun Oct 18, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

اسرائیل کے لئے نرم گوشہ پیدا کرنے والوں کا مقصد پاکستان کو کھوکھلا کرنا ہے، صابر ابومریم

کراچی: فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل صابر ابومریم نے کہاکہ دنیا میں یہودیوں کی بہت بڑی تعداد ایسی موجود ہے جو فلسطین پر غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے قیام کو ناجائز تصور کرتے ہیں۔ کراچی میں بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری میں شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے زیر اہتمام مسئلہ فلسطین کی اہمیت اور کشمیر کے مستبقل پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر صابر ابو مریم نے مسئلہ فلسطین کی تاریخ، اہمیت اور سیاسی ومعاشی اہمیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی جبکہ سرزمین فلسطین کی مذہبی عقائد کے مطابق بھی اہمیت کو اجاگر کیا۔انہوں نے سرزمین فلسطین پر غاصب صیہونیوں کی ریاست کے قیام کے لئے صیہونزم کی بنیاد اور دنیا میں دو عالمی جنگوں کی وجوہات کو بیان کیا۔ ڈاکٹر صابر ابو مریم نے نوجوان طلباء و طالبات کے سامنے مسئلہ فلسطین سے متعلق معاشروں میں صہیونی لابی کی جانب سے پھیلائے گئے جھوٹ اور افسانوں کو بھی آشکار کیا ۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی ناجائز ریاست اور اس کے ظلم وستم کی مخالفت کا ہرگز مطلب یہودی مذہب کی مخالفت نہیں ہے۔کیونکہ اسرائیل کو یہودی بھی تسلیم نہیں کرتے تو کیا وہ یہود مخالف ہو جائیں گے؟ ڈاکٹر صابر ابو مریم نے پاکستان میں امریکی و برطانوی شہریت رکھنے والے عناصر بشمول نور ڈاہری اور انیلہ علی کی پاکستان میں فلسطین مخالف اور صیہونزم کے لئے سرگرمیوں کے بارے میں بھی طلباء و طالبات کو آگاہی فراہم کی۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر پر حکومتی سرد رویوں کو سوالیہ نشان قرار دیا۔انہوں نے کہا امریکہ نے مسئلہ کشمیر میں ثالث بن کر پاکستان کو پیغام دیا کہ اب کشمیر کو بھول جائیں لیکن پاکستان کے عوام حکومت کے کسی ایسی غلط فیصلہ کی حمایت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکی دباؤ کے بعد پاکستان میں اسرائیل کے لئے نرم گوشہ پیدا کرنے والے ملک دشمن عناصر کا مقصد پاکستان کو کھوکھلا کرنا اور ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر سے دستبردار کرنا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular