Fri Oct 16, 2026

ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے

روزانہ کی خبریں

قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی آج 76 ویں برسی منائی جا رہی ہے

کراچی: بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی 76 ویں برسی آج عقیدت واحترام سے منائی جا رہی ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں پاک سر زمین معرض وجود آئی، قائد اعظم قیام پاکستان کے بعد اپنی وفات تک پاکستان کے پہلے گورنر جنرل رہے ، محمد علی جناح کو 1937 میں مولانا مظہر الدین نے قائد اعظم کا لقب دیا۔
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے، 1893 میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے انگلینڈ چلے گئے، 1896 میں قائد اعظم نے بیرسٹری کا امتحان پاس کیا، انہیں نوجوانوں سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ تھیں۔
قائد اعظم نے 1913ء میں آل انڈیا مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی اور مسلمانوں کے لئے ایک الگ وطن کے حصول کی جدوجہد شروع کر دی۔
قائد اعظم پاکستان کیلئے بہت کچھ کرنے کے خواہش مند تھے لیکن ان کی بیماری نے ان کے تعمیری منصوبوں کو پایہ تکمیل تک نہ پہنچنے دیا، وہ قیام پاکستان کے ایک سال بعد 11 ستمبر 1948 میں انتقال کر گئے۔
قائداعظم محمد علی جناحؒ کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular