
جنیوا : افغانستان میں انسداد پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کے 8 افراد کو قتل کردیا گیا۔ اقوام متحدہ نے ایک بیان میں کہا کہ شمالی صوبے تخار ایک شخص اورہمسایہ صوبے قندوز میں 7 افراد مارے گئے۔ جن میں صوبائی دارالحکومت قندوز شہر میں 4 ہلاک ہوئے۔ اقوام متحدہ نے مزید کہا کہ پولیو اراکین گھر گھر دوروں میں مصروف تھے یا مہم شروع کرنے کے لیے راستے میں تھے۔ ہم 4 علیحدہ علیحدہ مقامات پر ہونے والی ان ہلاکتوں کے ظلم سے حیران ہیں۔ یہ بے حس تشدد فوری طور پر بند ہونا اور ذمہ داروں کو تحقیقات کر کے انصاف کےکٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔ یہ حملے بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔طالبان نے کہا کہ انہیں واقعات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور وہ مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


































