
میر علی :شمالی وزیرستان کےعلاقے میر علی میں ملٹری پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں دو سپاہی شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے میری علی میں ملٹری پوسٹ پر حملہ کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 20 سالہ سپاہی ظہورخان اور 23 سالہ سپاہی رحیم گل شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔


































