
دتہ خیل : شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی شہید ہوگیا۔ 25 سالہ سپاہی شاہ زیب امتیاز کا تعلق کوٹلی ستیاں سے تھا۔ فورسز نے دلیری کے ساتھ دہشت گردوں کی فائرنگ کا موثر جواب دیا۔ اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔


































