
کوہاٹ : کوہاٹ میں تکفیری دہشت گردوں نے مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے رہنما اور نوجوان وکیل جابر حسین ایڈوکیٹ کو فائرنگ کرکے شہید کردیا ۔ علی زئی کے رہائشی جابر حسین اپنے گھر جارہے تھے کہ ہنگو روڈ پر رحمان میڈیکل سینٹر کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے ان کی کار پر گولیاں برسادیں۔ فائرنگ سے وہ زخمی ہوگئے انہیں فوری طور پر کے ڈی اے اسپتال لے جایا گیا۔ لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے۔ 2019 میں ان کے بھائی آصف حسین کو بھی فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا تھا۔


































