Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ

روزانہ کی خبریں

عمران خان پر دہشتگردی کا مقدمہ، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا نوٹس

اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم پاکستان اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دہشت گردی کے حالیہ مقدمات سے آگاہ ہیں اور انہوں نے غیر جانبدارانہ قانونی عمل کا مطالبہ کیا ہے۔ یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اقوام متحدہ کے سربراہ سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خلاف درج گئے مقدمات سے آگاہ ہیں اور انہوں نے ایک مستند، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ قانونی عمل کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یو این سیکریٹری جنرل پرسکون ماحول، تناؤ، کشیدگی کو کم کرنے، قانون کی حکمرانی، انسانی حقوق اور بنیادی آزادی کے حق کے احترام پر زور دیتے ہیں۔ خیال رہے کہ عمران خان نے 3 روز قبل اسلام آباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ دینے والی ایڈیشنل جج زیبا چوہدری کو مخاطب کرکے کہا تھا کہ آپ کے خلاف کارروائی کریں گے۔ بعد ازاں اسلام آباد کے علاقے صدر کے مجسٹریٹ علی جاوید کی مدعیت میں تھانہ مارگلہ میں عمران خان کے خلاف اعلیٰ سرکاری افسران کو دھمکیاں دینے پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔ تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے جمعرات تک اس کیس میں عمران خان کو حفاظتی ضمانت دے دی تھی جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس معاملے پر از خود نوٹس لیا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular