تل ابیب : صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کیخلاف اسرائیل بھر میں ہزاروں افراد سڑکوں پرنکل آئے اور احتجاج کیا۔اسرائیلی شہریوں نے دارالحکومت تل ابیب، حیفہ، بیر شیبہ، مغربی یروشلم اور دیگر حصوں میں احتجاجی مظاہرے کئے۔ مرکزی احتجاج تل ابیب میں وزارت دفاع کی عمارت کے سامنے کیا گیا۔ مظاہرین نے نیتن یاہو اور ان کی حکومت کے ارکان کے خلاف بینرز، پوسٹرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے قبل از وقت انتخابات کے لیے نیتن یاہو حکومت کے استعفیٰ کے مطالبے کا اعادہ کیا۔ مظاہرین سے خطاب میں اپوزیشن لیڈر یائر لاپڈ نے کہاکہ وہ نیتن یاہو کی حکومت کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے اور پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ وہ انتخابات سے خوفزدہ ہیں کیونکہ وہ سچ جانتے ہیں۔ مظاہرین نے جنگ بندی معاہدے کا بھی مطالبہ کیا تاکہ قیدیوں کو واپس لایا جاسکے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- تل ابیب: نیتن یاہو کیخلاف ہزاروں افراد کا احتجاج
تل ابیب: نیتن یاہو کیخلاف ہزاروں افراد کا احتجاج
-
Raza Musani - دسمبر 23, 2024
- بین الاقوامی خبریں
- 1
- 0 minute read


































