
غزہ: حماس اور اسلامی جہاد نے تل ابیب میں بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں گذشتہ رات ایک عبادت گاہ کے قریب دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا تھا۔ دھماکے کو اسرائیلی پولیس اور شِن بیٹ انٹیلی جنس ایجنسی نے دہشت گردانہ حملہ قرار دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جائے وقوعہ پر موجود پولیس نے کہا ہے کہ دھماکے میں بم لے جانے والا شخص ہلاک اور ایک راہگیر زخمی ہو گیا۔ حماس اور اسلامی جہاد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے اندر کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک اسرائیل کی قتل عام اور قاتلانہ حملوں کی پالیسی جاری رہے گی۔


































