
تل ابیب : صیہونی دارلحکومت تل ابیب میں ایک اور شہادت پسندانہ حملے میں دو صیہونی ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے یہ واقعہ ڈیزنگوف اسٹریٹ پر اس وقت پیش آیا جب مسلح فلسطینی نے ریستوران میں گھس کر فائرنگ کردی اور پھر پیدل فرار ہو گیا۔ دس زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں دو دم توڑ گئے۔ جبکہ 4 کی حالت تشویشناک ہے۔ ٹیلی ویژن فوٹیج میں پولیس افسران کو بڑی کمرشل اسٹریٹ اور اطراف کی گلیوں میں بھاگتے ہوئے حملہ آور کا سراغ لگانے کی کوشش کرتے دکھایا گیا ہے۔ حملہ آور کی شناخت زید حازم کے نام سے ہوئی جسے پولیس نے گرفتار کرکے گولیاں مار کرشہید کردیا۔ابھی تک کسی شخص یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔


































