
کراچی: امامیہ اسٹوڈنٹس آرکنائزیشن کراچی ڈویژن کے سیکریٹری تعلیم برادر محسن علی نے کہا ہے کہ جامعہ کراچی میں خودکش حملہ تعلیم دشمن عناصر کی کارروائی ہے۔ سازش کے تحت تحقیقی و تعلیمی اداروں میں اس طرح کی کاروائیاں سر انجام دی جا رہی ہیں۔ جس سے ملکی تعلیمی اداروں کی ساکھ مجروح ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حملے طلبہ کے حوصلے پست نہیں کرسکے۔ دسمبر 2010میں نماز ظہرین کے دوران آئی ایس او کے نوجوان کو اسی طرح بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تھا۔ جس کے مجرم آج تک آزاد ہے۔


































