
ٹانک: سیکیورٹی فورسز کی رنوال کے قریب ایک بڑی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز ٹانک میں رات گئے سرچ آپریشن میں مصروف تھیں کہ رنوال کے مقام پر دہشت گردوں سے آمنا سامنا ہوگیا۔ دہشت گرد 7 موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے خود کار ہتھیار اور 7 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں، جب کہ دہشت گردوں کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔


































