Sun Oct 18, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

ناروے:طالبان اور مغربی سفارتکاروں کے درمیان مذاکرات، طالبان کا منجمد اثاثے بحال کرنے کا مطالبہ

طالبان نمائندوں اور مغربی سفارتکاروں کے درمیان ناروے میں مذاکرات کا آغاز ہوچکا ہے۔ مذاکرات میں طالبان کے مطالبات کا جائزہ لیا جائے گا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے اے پی کے مطابق طالبان کے مطالبات میں سے ایک مطالبہ افغانستان کے 10 بلین ڈالرز کے منجمد اثاثوں کو بحال کرنے کا ہوگا۔ طالبان کے وفد نمائندے شفیع اللہ اعظم نے میٹنگ سے قبل پہلے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری مغربی ممالک سے درخواست ہے کہ سیاسی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر افغان شہریوں کے مسائل کا سوچا جائے اور اس کیلئے افغانستان کے منجمد اثاثوں کو فوری بحال کیا جائے۔ این بی سی نیوز کے مطابق ناروے میں مذاکرات شروع ہونے سے قبل طالبان کے نائب وزیر اطلاعات و ثقافت نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ امید ہے کہ یہ سفر کئی نیک مقاصد کے حصول کا ذریعہ بنے گا اور یورپ اور طالبان کے درمیان بہتر تعلقات کا باعث ثابت ہوگا۔ واضح رہے کہ متعدد امدادی اداروں اور بین الاقوامی ایجنسیوں کے اندازے کے مطابق 90 لاکھ افغانی فاقہ کشی کی قریب ہیں۔ لوگوں نے اپنے بچوں اور ذاتی اشیا کو کھانے کے بدلے بیچنا شروع کردیا ہے اور سردیوں میں گرمائش کیلئے گھریلو فرنیچر کو جلانے پر مجبور ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular