
نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے طالبان پر زور دیا ہے کہ ان دہشت گرد گروپوں کی سرگرمیوں کو روکیں جو افغانستان کے پڑوسی ممالک خاص طور پر پاکستان کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم طالبان حکام کے ساتھ بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ طالبان کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ وہ ایسی کسی بھی قسم کی دہشت گردانہ سرگرمی کی اجازت نہ دیں جس کا اثر پاکستان اور خطے کے کسی دوسرے ملک پر ہو۔ سیکریٹری جنرل گوتریس نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان کی حمایت کے لیے عالمی برادری کو متحرک کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کے لیے پوری طرح پر عزم ہوں۔


































